ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں آوارہ کتوں کا قہر،   عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں منسپالٹی حکام ناکام

چنتامنی میں آوارہ کتوں کا قہر،   عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں منسپالٹی حکام ناکام

Sun, 27 Aug 2017 16:00:54    S.O. News Service

چنتامنی:26 /اگست( ،سید اسلم پاشاہ ؍ایس او نیوز) چنتامنی شہر کے پربھاکر لے آوٹ انجانی لے آوٹ وینوبہ کالونی سرکاری بس اسٹانڈ شمشٹ ہلی چوڈاریڈی پالیہ ٹیپونگر جے جے کالونی شانتی نگر گاندھی نگرمحبوب نگرنکندی پیٹ اگراہارکے علاوہ دیگر وارڈوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔ چنتامنی ٹاون کے کئی محلوں میں ایک  دو نہیں بلکہ سینکڑوں کتے آوارہ گردی کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں جس کے نتیجے میں  عوام کو سڑکوں محلوں اسکولوں کالجوں مساجد اورمندروں وغیرہ میں جانا مشکل ہوگیا ہے ۔

خاص کر جہاں گوشت کی دکانیں پائی جاتی ہیں،آوارہ کتوں کی تعداد حد سے زیادہ ہے یہاں کے مکینوں نے بتایا کہ جب فجر کی نماز کے لئے نمازی جاتے ہیں  تو اس وقت دس سے زائد کتے راستے میں جانے والوں کو گھیر لیتے ہیں ، جب کتوں کو نظرانداز کرکے آگے بڑھنے کی کوشش کی جاتی ہے کتے کاٹنے کو دوڑتے ہیں۔ اسکول جانے والے  بچے بھی ان آوارہ کتوں کے خوف سے اسکول اور ٹیوشن جانے سےخوف کھاتے  ہیں

حال ہی میں چنتامنی ٹاون کے مختلف مقامات پر آوارہ کتوں کے  چھوٹے بچوں پر حملہ کرنے کے بیشتر واقعات رونما ہونے کے بعد کئی مرتبہ میونسپال حکام سے شکایت کی گئی ،  مگر عوام کا کہنا ہے کہ اب تک میونسپلحکام نے اس طرف توجہ نہیں کی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ  نئی میونسپل بن کر کئی ماہ کا عرصہ ہوچکا ہے مگر اس پر توجہ دینے والا کوئی نہیں ہے۔ میونسپل کونسلرس بھی اس طرف زیادہ توجہ نہیں دے رہے ہیں ۔

صبح کے وقت آوارہ کتوں کے خوف سے دودھ خریدنے والوں اور اخبار گھروں کو ڈالنے والے لڑکوں نے  بھی ان آوارہ کتوں سے دشواریاں پیش آنےکی شکایت کررہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے میونسپل حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ان آوارہ کتوں کامناسب علاج کریں۔


Share: